آرٹس کونسل میںٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ، دستکاری میں نوجوان دستکاروں کی بھرپورشرکت

مقابلہ دستکاری سے فن کوپذیرائی ملی ہے اوران کے کام کوحکومتی سطح پرتسلیم کیا گیا ،سینیٹرنجمہ حمید

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ دستکاری کا انعقادکیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویثرن سے نوجوان دستکاروں نے بھرپورشرکت کی۔سینیٹرنجمہ حمیداورممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے تقریب تقسیم انعامات کوبطور مہمانان خصوصی رونق بخشی۔مقابلہ میں 14 قسم کی دستکاریوں سے تعلق رکھنے والوں دستکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے جن میں پیپرماشی،مٹی کے برتن،لکڑی پرکشیدہ کاری، نمدہ گبہ،ٹرک آرٹ،مجسمہ تراشی،ڈول میکنگ،زری ورک،کشیدہ کاری اوردیگردستکاریاں شامل تھیں جبکہ خالدجاوید،سلیم اللہ اورزوبیہ سلطانہ نے ججزکے فرائض انجام دیے۔

مقابلے کا مقصداصل دستکارون کے کام کوسامنے لانا اورانھیں قومی دھارے میں شامل کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سینیٹرنجمہ حمیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دستکاروں کے مابین اپنی نوعیت کا منفردمقابلہ تھا جس میں پہلی باران کے فن کوپذیرائی ملی ہے اوران کے کام کوحکومتی سطح پرتسلیم کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مقابلے کے ذریعے جوٹیلنٹ ابھرکرسامنے آیا ہے وہ واقعی تعریف اورحوصلہ افزائی کا مستحق تھا۔

ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ یہ دستکارہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں اوریہ دنیا بھرمیں اس کے مثبت پہلوکا سبب بنیں گے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ ایسے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہوتی ہے جوجن کوپلیٹ فارم میسرنہیں ہوتا۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ اس مقابلے سے اصل دستکارکی پہچان ہوئی ہے اوربہترین کام دیکھنے کو ملا ہے۔

مقابلے میں انعامات جیتنے والوں میں حنا کلیم،شازی خلیل،سائرہ،مریم مشتاق،سمرہ حسن،ارسہ افتخار،سیدہ نورالعین،ندا طاہر،عتیقہ گل فراز،ساجدہ اشفاق،یمنہ ماہ نور،عتیقہ نور،عزیزالرحمان،نیلم سردار،محمدجواداحمد،ناصرحفیظ،صبا عمران،عرفان غلام نبی،محمداحسان،غلام حسین،صدف نثار،بشرہ پاشا،حنا طاہر،تنویربی بی،شائستہ،امبرین فاطمہ،اعجازاحمد،انعام،ابراہیم،روبنہ ذوالفقاراورصادقہ خالدشامل تھیں۔

انعامات جیتنے والے دستکارلاہورمیں کل پنجاب مقابلہ دستکاری میں شریک ہوں گے۔مقابلوں میں شریک دستکاروں کاڈیٹا محکمہ اطلاعات وثقافت کی ویب سائٹ پرجاری کیا جائے گا اوران کوبین الاقوامی منڈی سے منسلک کیا جائے گا۔تقریب تقسیم انعامات نوجوان گلوکارعمیرعلی،سرفراز،ماریہ کنول اورمہرانجم نے بھی اپنی آوازکا جادوجگایا۔

متعلقہ عنوان :