مسلم لیگ (ن) حکومت نے عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کر کے پورے پاکستان کے عوام کے دل جیت لیے ،ْبرجیس طاہر

معاشی میدان میںحکومت کے گزشتہ پانچ سال کے اقدامات سے ترقی کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے ، اس سال بھی بجٹ سے متعلق لیے گئے مثبت اقدامات سے معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہو گا ،ْوفاقی وزیربرائے امور

اتوار اپریل 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے حکومت کی جانب سے کامیاب بجٹ پیش کرنے پرکہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کر کے پورے پاکستان کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نواز شریف نے خصوصی ہدایت کی تھی کہ آئندہ مالیاتی سال کے بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ اہداف اور خصوصی طور پر ٹیکس ریٹس سے متعلق رعائت کو نہ صرف تنخواہ دار اور کاروباری طبقے میں سراہا جا رہا ہے بلکہ ماہر معشیات، تمام شعبوں میں بجٹ میں اٹھاے مثبت ا قدامات کو پاکستان کی معشیت اور عوام کے لیے انتہائی سود مند قرار دے رہے ہیں ، چودہری برجیس طاہر نے کہا کہ معاشی میدان میںحکومت کے گزشتہ پانچ سال کے اقدامات سے ترقی کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سال بھی بجٹ سے متعلق لیے گئے مثبت اقدامات سے معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہو گا ، انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹس میں کمی سے زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس کلچر سے متعار ف کرانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آج اس حکومت کی پانچ سال کی کارکردگی پاکستان کے عوام سامنے ہے اور اسی کارکردگی کے باعث عوام تمام تر حالات میں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی کے بجٹس کی طرح اس مرتبہ بھی ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم رکھی گئی ہے،جس سے سی پیک سمیت ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کو اگے لے کر چلنے میں بے حد مدد ملے گی،اور ہماری پارٹی کے منشور کے مطابق ایک ترقی یافتہ پاکستان دنیا کے نقشے پر نظر آئے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اسی نبیاد پرمسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف ایک بار پھر بھرپور انداز میں کامیاب ہو کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے ۔