وزیر سپورٹس ،سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیرو دیگر نے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء)آزادکشمیرکے وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر،ایم ڈی اے وامورمنگلاڈیم چوہدری محمدسعید،سیکرٹری اطلاعات، سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹرجنرل سیاحت سردارجاوید ایوب ،ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید خان، ناظم اعلیٰ امور حیوانات ڈاکٹرمطلوب حسین، سابق صدرچیمبرآف کامرس چوہدری صہیب سعید،ممتاز بنکارمرزا شہزاد جرال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمدارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسیاحت طارق محمود ملک، افسرمال راجہ ایاز احمدخان، انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک نے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں ،شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔