مقبوضہ کشمیر، نامعلوم مسلح افراد کا شوپیاں میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ34راشٹریہ رائفلز سے وابستہ قافلے پر ضلع شوپیاں کے علاقے زینہ پورہ میںحملہ کیا گیا ۔ترجمان نے دعوی ٰ کیا کہ یہ حملہ عسکریت پسندوںکیطرف سے کیا گیا تاہم اس میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد فوج نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے ایک جنگل میں بھی تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔