مقبوضہ کشمیر، قابض فورسز نے اسلام آباد میں ٹیکسی میں سوار خاتون اور اسکے بچے کو مارپیٹ کر کے زخمی کر دیا

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں ٹیکسی میں سفر کرنے والی ایک خاتون اور اسکے بچے کو مارپیٹ کا نشانہ ہوئے زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق فورسز اہلکاروں نے اسلام آباد کے علاقے لازی بل میںایک ٹیکسی کو روک کراس میں سوار خاتون اور اسکے بچے کو مارا پیٹا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ فورسز اہلکاروں نے ٹیکسی ڈرائیور پر بھی تشدد کیا اور اسکی گاری کے شیشے توڑ دیے۔ علاقے کے لوگوں نے قابض فورسز کی غنڈہ گردی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور کھنہ بل پہلگام سڑک پر دھرنا دیا جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمد وفت کافی دیر معطل رہی۔