صوفی حضرت شاہ اللہ دتہ باکھرویؒ کے انتظامات کے لئے ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا

اتوار اپریل 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) عظیم صوفی حضرت شاہ باکھرویؒ ماکے انتظات کے ہولئے اجلاس اتوار کو ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے چیئرمین ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے صدارت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ10مئی کو ایک سیمینار انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوگا جس کا موضوع ہو گا ’’حضرت شاہ اللہ دتہ ؒ کی تاریخی اہمیت ‘‘۔

افتتاحی تقریب کے بعد محفل سماں ہوگی جس میں ممتاز قوال رضوان معظم عارفانہ کلام پیش کریں گے۔ جس کے بعد ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی شرکاء کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے جبکہ 11 تا 13 مئی روزانہ 4 سے 10 بجے شام محفل عارفانہ کلام ہوگی۔ جس میں عابدہ پروین، سائیں ظہور، فضا جاوید، شان خان، حسن دربرکا، جبار عباس، بشری ماری، میش بلوچ، شوکت ڈھولیا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :