فائونڈرز گروپ نے ہمیشہ تاجر وں کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے،خواجہ خاور رشید

اتوار 29 اپریل 2018 16:20

لاہور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) فائونڈر گروپ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتخابی سر گرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں طے پایا کہ آنے والے دنوں میں تمام تاجر تنظیموں سے رابطوں کے بعد اتفاق رائے سے بہترین امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے ۔

فائونڈرز گروپ کے اجلاس میں سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل،میاں مصباح الرحمن،شاہد نذیر، میاں عثمان،شیخ آصف،ارجمند مقصود،میاں وقار،عتیق الرحمن، فاروق افتخار سمیت مختلف تجارتی مراکز کے عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران تمام رہنمائوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی دیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ خاور رشید نے کہا کہ فائونڈرز گروپ نے ہمیشہ تاجر وں کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے اور مستقبل میں بھی اسے مشن سمجھتے ہوئے اس پر کاربند رہیں گے۔ لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات کیلئے بھرپور سر گرمیاں کی جائیں گی اس سلسلہ میں تمام تنظیموں اور تاجروں سے انفرادی رابطے بھی کئے جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اتفاق رائے سے ایسے امیدوار میدان میں اتاریں گے جو کامیابی حاصل کرکے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :