پشتون مومنٹ جلسہ؛ پاکستان کا قومی جھنڈا لہرانے سے منع کر دیا گیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 16:22

پشتون مومنٹ جلسہ؛ پاکستان کا قومی جھنڈا لہرانے سے منع کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) پی ٹی ایم پشتون تحفظ مومنٹ کا آج سوات میں جلسہ ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسے میں پاکستان کا جھنڈا لانے والے نوجوان کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔جس کے بعد نوجوان کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کے جھنڈے تلےاپنی شکایات نہیں لڑ سکتے؟ ۔

(جاری ہے)

تو ہجوم سے آواز آئی کہ پہلے جھنڈا پھینکو تبھی اندر آ سکو گے۔نواجوان نے کہا کہ پاکستانی پرچم نہ لہراؤں تو پھر بھارتی پرچم لہراؤں کیا؟ میں پاکستانی شہری ہوں بھارتی شہری نہیں ہوں۔یاد رہے کہ لاہور میں پشتون تحفظ مومنٹ کے ہونے والے جلسے میں بھی پاکستان کا قومی پرچم نہیں لانے دیا گیا تھا۔