پولیس نےغلط گھر پر چھاپہ مار کر بے گناہ شخص کو مار ڈالا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 16:36

پولیس نےغلط گھر پر چھاپہ مار کر بے گناہ شخص کو مار ڈالا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) پولیس نےغلط گھر پر چھاپہ مار کر بے گناہ شخص کو مار ڈالا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی۔ وزیر آباد میں پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لیے غلط گھر پر چھاپہ مار لیا۔

(جاری ہے)

اور گھر میں موجود 53 سالہ منور نامی شخص کو گرفتار کر کے بد ترین تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔منور عباس اپنے بے گناہ ہونے کی دہائیاں دیتا رہا لیکن پولیس اہلکاروں نے ایک نہ سنی۔۔پولیس تشدد سے 53 سالہ منور عباس جاں بحق ہو گیا۔اہل محلہ کا کہنا کہ پولیس نے نہ صرف ایک بے گناہ شخص کی جان لی بلکہ گھر کی چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا۔

متعلقہ عنوان :