کیبل سسٹم میں خیانت مجرمانہ اور جعلی چیک دینے والے نوسر باز کیخلاف عدالتی کارروائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل

اتوار 29 اپریل 2018 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) کیبل سسٹم میں خیانت مجرمانہ اور جعلی چیک دینے والے نوسر باز کیخلاف عدالتی کارروائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی۔ مقدمے کے مدعی خواجہ بابرسلیم محمود تمغہ امتیاز نے تمام دستاویزی ثبوت تفتیشی افسر سب انسپکٹر سعادت شہزاد کے حوالے کر دیے۔ جس کے مطابق نوسرباز میاں عبدالرشید ولد عبدالرحمن نے جعلسازی اور دھوکہ دیہی سے خواجہ بابر سلیم محمود کا کیبل سسٹم پہلے پچاس فیصد حصہ فروخت کرتے ہوئے سوا کروڑ روپے وصول کیا اور پھر مزید 75فیصد حصہ ایک اور پارٹی کو دو کروڑ70لاکھ میں فروخت کر دیا اور خواجہ بابرسلیم محمود کو ناہی اس کے حصے کی طے شدہ رقم 37لاکھ روپے ادا کی بلکہ23لاکھ منافع بھی ہضم کر لیا۔

اُدھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید حسنین کاظمی نے نوسرباز اور خیانت مجرمانہ کے ملزم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کرنے یا منظور کرنے بارے فیصلہ کن تاریخ چار مئی مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

سینئر قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خواجہ خالد فاروق نے مدعی مقدمہ خواجہ بابرسلیم محمود تمغہ امتیاز کی طرف سے اپنا وکالت نامہ جمع کراویا۔ نوسرباز میاں عبدالرشید ولد عبدالرحمن کی طرف سے ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر سعادت شہزاد قمر عدالت میں موجود نہیں تھے جس کی بنا پر فاضل جج نے چار مئی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تفتیشی افسر کوبمع ریکارڈ حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔سٹی پولیس چکوال نے 489Fاور 406کے تحت ملزم میاں عبدالرشید اور ملزم شہزاد رفیق کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :