سیاسی قائدین کی سردارسکندرحیات کی عیادت،صحت یابی کیلئے دعااورنیک خواہشات کااظہار

اتوار 29 اپریل 2018 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر سینٹر راجہ محمد ظفرالحق، سینٹر بیگم نجمہ حمید قومی اسمبلی کی رکن اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اوررنگزیب کی والدہ بیگم طاہرہ اوررنگزیب حکومت آزادکشمیر کے وزیر شاہرات چوہدری محمد عزیز، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی سابق سپیکر اسمبلی سردار سیاب خالد سابق وزراء جاوید اقبال بڈھانوی ، چوہدری رفیق نیئر، جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے امیر چوہدری محمود الحسن۔

آزاکشمیر زکوة کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ سلیم چشتی ممتاز صحافی سلطان سکندر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد نے ہفتے اور اتوار کے روز الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد جا کر اور ٹیلی فون کر کے آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم بزرگ مسلم لیگی لیڈ رسردار سکندر حیات خان کی عیادت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور دلی دعا کی ہے صدرا ٓزادکشمیر نے اتوار کی صبح وزیراعظم آزادکشمیر نے ہفتہ کے شام الشفاء ہسپتال جا کر اور سینٹر راجہ ظفرا لحق نے ٹیلی فون کر کے اور بیگم نجمہ حمید بیگم طاہرہ اوورنگزیب اور دیگر راہنمائوں ، وزراء ، سابق وزراء سرکاری حکام اور دوسرے لوگوں کے علاوہ سینئر صحافی سلطان سکندر نے بھی ٹیلی فون کر کے سردار سکندر حیات خان کی عیادت کی ہے۔

(جاری ہے)

صدر ریاست ،وزیراعظم اور دیگر رہنمائوں عوامی نمائندوں سرکاری حکام اور دوسرے لوگوں کی طرف سے سردار سکندر حیات خان کی عیادت کے دوران ان کے بڑے صاحبزادے وزیر مال سردار فاروق سکندر ، چھوٹے بھائی سردار محمد نعیم خان ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شفیق انقلابی بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے سردار سکندر حیات خان کی عیادت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں سے سردار سکندر حیات خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ سردار سکندر حیات خان کی خیریت دریافت کرنے اور عیادت کے لیے آنے والے ان کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شفیق انقلابی کے فون نمبر03478191599پر رابطہ کر سکتے ہیں۔