مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،بے روزگاری عروج پرہے،صالح محمد سومرو

اتوار 29 اپریل 2018 17:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق سینئر نائب صدر صالح محمد سومرو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ ادوار کی خدمات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیںہیں اور روز روشن کی طرح عیاں ہے جس کا ابتدائی سلسلہ محترم قائد ذوالفقار علی بھٹو (مرحوم)سے شروع ہو کر ان کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو (شہید)اور اب شہید قائدین کے مشن کو دوام بخشنے کیلئے ہمارے قائدین محترم بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو شاں اور گامزن ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام کو یہ بھی بخوبی علم ہے کہ ہمارے محترم قائد ذولفقار علی بھٹو جنہوںنے ملکی اور عوامی تحفظ کی غرض غایت کے حوالے سے ایٹمی صلاحیت سے نوازتے ہوئے ملک پاکستان کو طاقتور اور مضبوط بنایا جس کی بدولت آج ہمارا ملک ایک ایٹمی طاقت بن چکا ہے اور ہمارے دشمن ملک کو جرات نہیں ہوتی کہ آنکھ بھیگی کرے اور ہمارے وطن عزیز کی طرف کوئی انگلی بھی اٹھا سکے اگر آج ہمارے ملک میں یہ صلاحیت نہ ہوتی تو دشمن ملک بے چین نہ ہوتا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ین نے اپنے ادوار حکمرانی میں عوام کیلئے روزگار کے وافر مواقع فراہم کیے اور روزگار دلایا اور پاکستان کا ہرشہری خوشحال تھا اور امن و سکون کی زندگی گزار رہا تھا نہ افراتفری اور نہ ہی ملک میں کوئی ہشت گردی تھی یہی مقبولیت کی وجہ ہے کہ ہمارے قائد ذولفقار علی بھٹو شہنشاہی نظام حکومت میں داخل ہوررہے تھے اور لگاتار دو مرتبہ انتخاب میں کامیابی پاکستان کی غیور عوام کی بدولت اور اپنی صلاحیت کی بناء پر حاصل ہورہی تھی مگر اپنے دوسرے دو ر حکمرانی میں جب داخل ہوئے تو مخالفین میں کھلبلی مچ گئی جنہیں ناگوار گزرا اور دال نہ گلی کہ اب نہیں شاید حکومت اور حکمرانی کا موقع نصیب ہو یا نہ ہو تو آخر کا ر ہمارے محترم قائد ذوالفقار علی بھٹو (شہید )کیخلاف چال چلتے ہوئے انہیں چھوٹے مقدمہ میں بے گناہ ملوث کیا جاکر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اور اس طرح سے جام شہادت نوش کیا مگر پھر بھی ہمارا ایمان ہے کہ ہمارے قائد اب بھی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے روپ میں زندہ ہے اور شہداء قائدین کے مشن کو انشاء اللہ زندہ اور تابندہ رکھیں گے پاکستان کی غیور عوام سے یہ بھی پوشیدہ نہں کی اس پارٹی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے اندر کسی رنگ و نسل کی تفریق نہیں اس کے نظریات میں پشتون ،بلوچ،پنجابی ،سندھی اور سرائیکی غرض یہ کہ ملک مین بسنے والی تمام اقوام طبقات اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سبھی یکساں ہیں کسی کو کسی پر کوئی فوقیت نہیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو لے لیں جنہوںنے بھی ایک خاتون قائد کی حیثیت دلیرانہ اپنے والد مرحوم ذولفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور ملک پاکستان بشمول اس کی غیور عوام کی بے لوث خدمات کییں جو کہ وہ بھی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے محترمہ کے حوصلہ ،باہمت جوش ،ولولہ ،او ر قوت ارادی کا بھی جملہ پاکستانی عوام نے مشاہدہ کیا جو خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوںنے اپنی قربانیاں پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ملک کی عوام اور باالخصوص غریب عوام ان کی بے لوث خدمات سے کسی حد تک مطمن تھے او ر خوشحالی کا دوردورہ تھا مگر اس بار بھی ملک دشمن عناصر اور مخالفین کو ناگوار گزرا آخر کار انہیں بھی شہید کر ڈالا اور ملک کی غریب عوام کو ایک تحسین قائد سے محروم کردیا اگر ہمارے شہید قائدین کے دور حکمرانی اور دور حاضر کی حکومت اور حکمرانی کا انصاف کے تقاضے پورے فرماتے ہوئے یہ غریب اور باشعور عوام موازنہ کرے تو فرق واضح ہے کہ نہ ہی ان کے دور حکمرنی میں اتنی دہشت گردی تھی اور نہ ہی بے روزگار ی تھی اور نہ عوام پریشان حال تھی جبکہ دور حاضر میں عوام پریشان حال اور ہشت گرد ی عروج پر ہے بے گناہ لوگ بلاوجہ شہید کیے جارہے ہیں اور اب صورت حال اس قدر ہے کہ عوام مجبوراًآئے روز نکل آئے ہیں اور اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے آہ و بکاء میں مبتلاء ہیں آئے روز جلسے جلوس ،قتل و غارت ،ڈاکہ زنی ہورہی ہیں باالخصوص ملک کے غریب اور کم تنخواہ پانے والے سرکاری ملازمین بھوک ہڑتالوں پر ہ یں اور اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے کوشاں سڑکو ں پر نکل آئے ہیں کوئی ان کی آہ و پکار سننے والا نہیں بے روزگاری عروج پر ہے اور مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور غریب عوام نان و نقفہ کیلئے پریشان ہیں اور گونا گوں مسائل میں گھڑی ہوئی غریب عوام غم سے نڈھال ہے آئیے اب ہم سب ملکر محترم قائد بلاول بھٹو اور آصف زرداری قائدین پیپلز پارٹی جو کہ اپنے شہید قائدین کے مشن کو زندہ اور رواں دواں رکھنے کیلئے کوشاں ہیں اور پاکستان کی غریب عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ،برسرپیکار ہیں ان کا ہاتھ بٹائیں اور کامیابی سے ہمکنار کریں اور ملک پاکستان اور اس کی غریب عوام کو تحفظ فراہم کریں نیز ملک کو مذید الٹنے سے بچائیں ۔