کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتے ہیں، نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی

کارکنوں کو تنہا کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جا سکتا ہے،مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ،بلوچستان متحدہ محاذ

اتوار 29 اپریل 2018 17:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے سربراہ نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتے ہیں، کارکنوں کو تنہا کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جا سکتا ہے،مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ،سبی کے راکنوں نے پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں،کارکن دل لگاکر پارٹی کے لئے کام کریں ،ان خیالات کا اظہار انہون نے بلوچستان متحدہ محاذسبی کے ضلعی صدر ملک محمد اقبال چاچڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر بلوچستان متحدہ محاذ لیبرونگ کے مرکزی صدر سلطان مزدور یار،صوبائی صدر سید رشد آغا،یو تھ ونگ کے مرکزی صدر ملک قربان ترین ،علماء ونگ کے مرکزی صدر مفتی وزیر ریئسانی ،بلوچستان متحدہ محاذ کیسنٹرل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبدالغفور چاچڑ،ملک ظفراللہ چاچڑاور دیگر موجود تھے اس موقع پر پارٹی قائد نوابزادہ میر سراج ریئسانی نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی کے سرمایہ ہوتے ہیں جو پارٹی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرتے ہیں اور ہمہ وقت پارٹی کے لئے قربانی دینے کو تیار رہتے ہیںانہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کارکنوں کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سبی کے کارکنوں نے کی پارٹی کے لئے بے حد قربانیاں ہیں جن کو قدر کی نگا سے دیکھتے ہیںانہوں نے کہ کارکن پارٹی کو مذید فعال اور منظم بنانے کے لئے محنت کریں۔

متعلقہ عنوان :