ضلعی تعلیمی ایلیمنٹری بورڈ مظفرآباد نے جماعت پنجم اور ہشتم کے ضمنی امتحان 2018 ء کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اتوار 29 اپریل 2018 17:10

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ضلعی تعلیمی ایلیمنٹری بورڈ مظفرآباد نے جماعت پنجم اور ہشتم کے ضمنی امتحان 2018 ء کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، چیئرمین ضلعی تعلیمی بورڈ مظفرآباد راجا افتخار حسین خان نے جماعت پنجم میں ایک مضمون فیل اور جماعت ہشتم میں دو مضامین میں فیل طلباء /طالبات کیلئے امتحانات مورخہ 12 مئی 2018 ء سے شروع کر نے کی منظوری دے دی ہے، ان امتحانات کیلئے مظفرآباد شہر بھر میں ایک ہی امتحانی مرکز قائم ہوگا، امتحانی مرکز کے تعین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فارم داخلہ دفتر بورڈ گوجرہ سے 30 اپریل سے 07 مئی تک سے وصول کیے جا سکتے ہیں، جملہ سکولوں کے فیل طلباء والدین اور اساتذہ مطلع رہیں، راجا خان حفیظ خان کنٹرولر امتحانات ،سید طارق گیلانی سیکرٹری بورڈ سے مزید معلومات کیلئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔