محکمہ سیاحت کے تحت جشن بہاراں فیسٹول میں تیسرے روز مچھلیاں پکڑنے اور کشتی رانی کے مظاہرے ، موٹر گلائیڈرز نے میرپورکی فضاوں میں اڑنے کے کرتب دکھائے

اتوار 29 اپریل 2018 17:10

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) محکمہ سیاحت کے تحت جشن بہاراں فیسٹول میں تیسرے روز مچھلیاں پکڑنے اور کشتی رانی کے مظاہرے ۔موٹر گلائیڈرز نے میرپورکی فضاوں میں اڑنے کے کرتب دکھائے ۔تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں فیسٹول کے تیسرے روز مچھلیاں پکڑنے کا مقابلہ اور کشتی رانی ہوئی۔مچھلیاں پکڑنے کے لیے درجنوں مچھیروں نے منگلا جھیل کے کناروں پر پڑاو ڈالا اور دن بھر شکار کی تلاش میں مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں منگلا جھیل پر کشتی رانی بھی ہوئی جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد شدیدگرمی میں بھی منگلا جھیل کے کنارے پر موجود تھی ۔قبل ازیں دوسرے روزشام قومی مشاعرہ منعقدہوا جس میںپاکستان کے مختلف شہروں اور آزادکشمیر کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں نے حصہ لیا اور رات گئے تک محفل کی رونق دوبالا کی ۔مشاعرے میں مقامی نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو شعراء کو داددیتی رہی ۔قومی مشاعرے کی صدارت ناظم اعلیٰ سیاحت وآثارقدیمہ سردار جاوید ایوب نے کی جبکہ سیکرٹری سیاحت وآثارقدیمہ ، اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے بھی مشاعرے میں شرکت کی ۔