سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر منصورقادر ڈار ایک روزہ دورے پر جہلم ویلی پہنچ گئے ، مختلف منصوبہ جات کا افتتاح

اتوار 29 اپریل 2018 17:10

ہٹیاں بالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر منصورقادر ڈار ایک روزہ دورے پر جہلم ویلی پہنچ گئے جہاں پر ا نہوں نے مختلف منصوبہ جات کا افتتاح کیا اور مختلف منصوبہ جات پر جاکر خود معائنہ کیا اور کوالٹی بہتر بنانے کی سخت ہدایات جاری کی اس موقع پر انہیں مختلف پی سی سی،لنک روڈز،پختہ راستے،واٹر ٹینک،پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم ویلی چوہدری محمد نزیرنے تفصیلی بریفنگ بھی دی اس موقع پر ڈویژن ڈائریکٹر محمد گلزمان ،ایس ای راجہ امداداخان ،ایس ڈی او راجہ خرم بھی ہمراہ تھے یونین کونسل لانگلہ میں سب سے بہتر کوالٹی کے کام کروانے پر سیکرٹری یونین کونسل لانگلہ مشتاق عباسی کو نقد انعام اور ایک موٹر سائیکل دینے کے ساتھ مبلغ 10لاکھ کی ترقیاتی سکمیں دینے کا بھی اعلان کیا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر منصورقادرڈار نے یونین کونسل لانگلہ کے منصوبہ جات کی تعریف کی جبکہ چکار اور یونین کونسل ہٹیاں بالا میں منصوبہ جات کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کی بعدازاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر منصورقادر ڈارنے چکار کے بازار کا بھی دورہ کیا صفائی وستھرائی نہ ہونے اور تجاوزات پر ٹاون کمیٹی چکارپر برہم ہوگئے اور انہیں اندرسات ایام چکار کے صفائی اور تجاوزات کے مسائل حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اس موقع پر صحافیوں اور سول سوسائٹی چکار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر منصورقادر ڈار نے کہا کہ جہلم ویلی میرا دوسرا گھر ہے اور وزیراعظم آزادکشمیر کا آبائی ضلع ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ویژن کے مطابق تعمیر وترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور پہلی دفعہ جملہ ترقیاتی منصوبے کامیابی سے تکمیل ہوررہے ہیں وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت ضلع جہلم ویلی میں 230سے زائد منصوبہ جات پر کام جاری ہے جن میں کامیابی 150سے زائد منصوبے تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ پر تیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ جون2018سے قبل ہی تمام منصوبہ جات مکمل کرلیئے جائیں گے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں اصلاحات لائی ہیں اب منصوبہ جات فائلوں میں نہیں زمین پر نظر آرہے ہیں میں خود اور میرا جملہ ماتحت سٹاف خود فیلڈ میں جاکر ایک ایک منصوبہ وزٹ کریں گے غلطی کوتاہی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہر اچھے کام پر تعریف اور غیرمعیاری کام پر سرزنش کی جائے گی محکمہ لوکل گورنمنٹ پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں عوامی تعاون سے ہی ایسا ممکن ہے عوام ہر اچھے اور برے کام کی نشاہندہی کریں تاکہ خامیوں کو دور کیا جاسکے اس موقع پر یوسی چکار ،یونین کونسل ہٹیاں بالا،یونین کونسل لانگلہ میں جکاریہ منصوبہ جات پر اے ڈی چوہدری محمدنزیر نے بریفنگ بھی دی جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر منصورقادر ڈار نے لانگلہ میں پی سی سی محلہ سفیر عباسی لنک روڈ،پی سی سی محلہ حاجی پرویز مرحوم لنک روڈ کا افتتاح کیا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آزادکشمیر منصورقادر ڈارنے جہلم ویلی آمد پر گڑھی دوپٹہ مرکز کی لنک روڈ کا افتتاح بھی کیا جہاں پر دفتر کا معائنہ بھی کیا گیا گڑھی آمد پر ملک محمد نعمان پروجیکٹ منیجر اور سٹاف نے ان کا استقبال کیا ۔