بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعدآج دوبارہ شروع ہوگا

اتوار اپریل 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج بروز پیر 30اپریل کو اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں دوبارہ شروع ہوگا موجودہ سیشن کا 30اپریل کا اجلاس آخری اجلاس ہوگا جس کے بعد بجٹ اجلاس 8مئی کو منعقد ہوگا جس میں وزیراعلی بلوچستان کی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی صوبائی بجٹ2018-19 ایوان میں پیش کرے گی ۔