بلاول بھٹو لیاقت آبادتوآگئے مگر پانی و بجلی نہیں آئی،الطاف شکور

عوام کو لالی پاپ نہیں مسائل کا حل چاہئے،لیاقت آباد کے عوام سے معافی کیوں نہیں مانگی گئی ، صدر پاسبان پاکستان

اتوار 29 اپریل 2018 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب لیاقت آباد میں توآ گئے ہیں مگرپانی و بجلی نہیں آئی اور انہوں نے 1977میں پی پی پی حکومت کیفائرنگ سے ہونے والے سانحہ شہدائے لیاقت آباد کے ورثا سے اپنی پیپلز پارٹی کی حکومت کے ماضی کے سیاہ کارنامے پر معافی کیوں نہیںمانگی ،عوام کو لالی پاپ نہیں بلکہ ان کے مسائل کا حل چاہئے ۔

عوام شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے لیاقت آباد کے جلسہ عام میں کروڑوں روپے خرچ کردیئے مگربلاول بھٹوزرداری اپنے ساتھ پانی کے 500ٹینکربھی نہیں لاسکے ۔کراچی کے حالات کی بہتری میں سندھ حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ آج کراچی کے حالات کی بہتری کراچی کے عوام کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے عواماب دوبارہ کراچی کو خون آلودہرگز دیکھنا نہیں دیکھنا چاہتے ۔

پیپلز پارٹی اور چلے ہوئے تمام کارتوس اب عوام کی جان چھوڑ دیں۔ وہپاسبان کراچی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں کراچی میگا سٹی مارچ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پرپاسبان پاکستان کے سینئر نائب صدر اعظم منہاس ، پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد ،سینر نائب صدر ظفر اقبال ، جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقارو دیگر بھی موجود تھے ۔

الطاف شکور نے مزید کہا کہ کیابلاول بھٹو زرداری کوکراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،بہتے ہوئے گٹر ،گلیوں وسڑکوں پر مٹی ،دھول اور کچرے کے تعفن ذدہ ڈھیر ،ڈگریاں ہاتھوں میں تھامے ہوئے کراچی کے بے روزگار نوجوان، سرکاری ہسپتالوں میں دوائیاں اور علاج نہ ملنے سے ایڑیاں رگڑرگڑکر موت کے منہ میں جاتے ہوئے مریض ، تعلیم ،اچھے لباس اور خوراک سے محروم بچے ،کراچی کی تباہ ہریالی ، کھیلوں کے ویران میدان ، ٹوٹی پھوٹی خستہ حال بسیں اور منی بسیں نظر نہیں آتیں ۔

الطاف شکور نے کہا کہ اب پاسبان کی باری ہے ۔ کراچی میںعوام کو سڑکیں ،سیوریج کے نظام ،پانی کی فراہمی ،بجلی کی فراہمی ،تعلیم و صحت کی سہولتوں کی فراہمی ،باعزت روزگار اور پائیدار امن و امان کے قیام کے لئے کراچی کو آئینی طور پر میگا سٹی کا درجہ دیا جائے۔اجلاس کے شرکاء نے اتوار 13مئی کو دن 3بجے مزار قائد سے تبت سینٹر تک پاسبان میگا سٹی میگا مارچ کی تیاریوں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔