کپتان عمران خان کتنے بجے کارکنوں سے خطاب کریں گے ؟

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار اپریل 17:24

کپتان عمران خان کتنے بجے کارکنوں سے خطاب کریں گے ؟
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان آج رات 9 بجےمینار پاکستان پر ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔آج پاکستان تحریک انصاف مینار پاکستان پر سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اور پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں ۔اور پنڈال آدھے سے زیادہ کارکنوں سے بھر چکا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ کارکنوں کا جوش بھی دیدنی ہے۔۔عمران خان بھی جلسہ میں آنے کے لیے تیار ہیں۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اب سے کچھ دیر بعد جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوں گے۔اور عمران خان آج رات 9 بجے جلسہ سے خطاب کریں گے۔جب کہ عمران خان کی جلسہ گاہ روانگی سے قبل بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ہے۔