زہر یلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد بیہوش ہو گئے

اتوار اپریل 17:30

پاکپتن۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء)زہریلی کھیر کھانے دس افراد بہوش متاثرہ افراد میں دادا۔دادی۔ماں باپ اور چھ بچے شامل ریسکیو زرائع تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 11ایس پی میں زہر یلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد بہوش ہو گئے بیہوش ہونے والوں میں دادا دادی ماں باپ اور چھ بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دادا نذیر احمد۔دادی بشیراں بی بی۔باپ اجمل۔ماں نازیہ بی بی اور ان کے چھ بچوں صدف اجمل۔ارم اجمل۔احمد۔جنید اشرف۔کلثوم اور کرن کوڈی ایچ کیو پاکپتن منتقل کردیا ہے۔