آزادی صحافت کا عالمی دن-3 مئی کو منایا جائے گا

اتوار 29 اپریل 2018 17:30

عارفوالا۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’ورلڈ پریس فریڈم ڈے‘‘ آزادی صحافت کا عالمی دن-3 مئی کو منایا جائے گااس دن کی مناسبت سے عارفوالاسمیت ملک بھر میں شعبہ صحافت سے وابستہ مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام پروگرام ،کانفرنسز،سیمینارزاور ریلیاں نکالی جائیں گی جن سے مقررین خطاب کرکے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگیوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کریں گے اور موجودہ دور میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے مطالبات پر روشنی ڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :