فائر فائٹرز کا عالمی دن -4 مئی کو منایاجائے گا

اتوار اپریل 17:30

عارفوالا۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن -4 مئی کو منایاجائے گااس دن کی مناسبت سے عارفوالاسمیت ملک بھر میں مختلف اداروںکے زیراہتمام پروگرامز ،کانفرنسزاور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جن سے مقررین پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹر ز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت اور فائر فائٹنگ کے بارے میں شعور اجاگر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :