چیف جسٹس ثاقب نثار نے چند گھنٹوں میں 111 سائلین کی درخواستیں نمٹا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 17:37

چیف جسٹس ثاقب نثار نے چند گھنٹوں میں 111 سائلین کی درخواستیں نمٹا دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ میں نے اپنے اہل خانہ کو کہہ دیا ہے کہ میں ایک سال کے لیے آپ کا نہیں ہوں۔اور یہی وجہ ہے کہ چیف جسٹس چھٹی کے روز بھی عدالت لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان نے آج بھی اتوار کے روز عدالت لگا لی۔چیف جسٹس جن سائلین کی درخواستیں کل نہیں سن سکے تھے ان کو آج بلایا تھا۔چیف جسٹس نے آج بھی بھی دور دراز سے آئے سائلین کی درخواستیں سنیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صرف آج کے روز 111 سائلین کی درخواستیں نمٹا دیں۔