ہائر ایجوکیشن کمیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا چنیوٹ میں سب کیمپس بنائے گا

اتوار اپریل 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن 1ارب 67کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد کا چنیوٹ میں سب کیمپس بنائے گا, پلاننگ کمیشن نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔ کمیشن کی جاری پریس ریلیز کے مطابق اس منصوبے کے لیے حکومت پنجاب نے 100کنال اور 16 مرلے زمین چنیوٹ ۔ساہیانوالہ روڈ پر سب کیمپس کے لیے وقف کر دی ہے جو کہ چنیوٹ شہر سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اس سب کیمپس میں پہلے فیز میں انگریزی لٹریچر، اکنامکس، اپلائیڈ سائیکالوجی، سوشیالوجی، ریاضی ، کمپیوٹر سائنس، بزنس ایڈمنسٹریشن، فزکس، کیمسٹری اور بائیوسائنسز کے انڈر گریجویٹ پروگراموں کا اجراء کیا جائے گا جبکہ سب کیمپس میں اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی بھرتیوںاورسہولیات کی فراہمی کے بعد گریجویٹ کورسز کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سب کیمپس سے چنیوٹ اور اس کے گرد و نواح میں شامل حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، بھوانہ، لالیاں، سلانوالی، امین پور، سالار والہ اور چک جھمراں کے رہائشی طلباء مستفید ہوں گے ۔

اس منصوبے کے تحت 3لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر دو اکیڈمک بلاک، ایک ایڈمنسٹریشن بلاک، آڈیٹوریم، دو طلباء کے ہوسٹل، اساتذہ کے 16رہائشی بلاکس، لیبارٹریاں، فیکلٹی اور اسٹاف روم، لائبریری اور اسپورٹس کملپلیکس کی تعمیر کیا جائے گی ۔اس سب کیمپس کے ہر اکیڈمک بلاک کے لیے 100کلو واٹ کے سولر انرجی سسٹم سے پاور سپلائی جبکہ طلباء کے ہوسٹلوں کے لیے 35کلو واٹ ہائبرڈ سولر انرجی کے ذریعے پاور سپلائی کا انتظام کیا جائے گا تاکہ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں بلاتعطل جاری رہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :