Live Updates

ن لیگ الیکشن میں پہلے سے زیادہ نشستیں جیتے گی، پیر ولی اللہ شاہ

اتوار 29 اپریل 2018 18:10

لاہور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) علماء و مشائخ ونگ (پنجاب )کے چیئرمین الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے آستانہ عالیہ دعوت الحق سمن آباد میں علماء و مشائخ کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن )لیگ نے ملک میں نہ صرف تعمیر و ترقی کا جال بچھایا بلکہ گزشتہ 70سالوں میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کی وجہ سے محمد نواز شریف عوام میں مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں ،پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ آنیوالے الیکشن 2018ء میں ن لیگ پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کریگی کیونکہ ن لیگ پہلے سے زیادہ عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جسکا واضح ثبوت حال ہی میں ہونیوالے ضمنی انتخابات اور انکا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے اپنے صوبوں میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور آنیوالے انتخابات میں باشعور عوام عمران نیازی اور آصف زرداری گٹھ جوڑ یکسر مسترد کردینگے ،انکی سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور گٹھ جوڑ کو عوام پہلے ہی مسترد کرچکی ہے، اسی وجہ 2018ء کے انتخابات نیازی ،زرداری گٹھ جوڑ کیخلاف نوشہ دیوار ثابت ہونگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات