حصول کامیابی کے لیے کتاب دوستی وقت کی اہم ضرورت ہے،سعدیہ تنویر

اتوار 29 اپریل 2018 18:10

سرگودھا۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بک لورز ایسو سی ایشن کی چیئر پرسن سعدیہ تنویر نے کہا ہے کہ’’ یوم کتاب ‘‘منانے کا مقصد کتابوں کی دنیا زندہ رکھنے کی ایک تحریک ہے ۔ طالب علموں میں کتب بینی کا رجحان اسی صورت میں پروان چڑھ سکتا ہے جب کمرہٴ جماعت کو تربیت گاہ اور مطالعہ کا مرکز بنا دیا جائے ۔ حصول کامیابی کے لیے کتاب دوستی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انھوںنے ان خیالات کا اظہار الف اکیڈمی سرگودھا میں منعقدہ ’’یوم کتاب ‘‘ کے سلسلہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم تھے ۔ اس موقع پر اساتذہ طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سعدیہ تنویر نے مزید کہا کہ علم دوستی کے لیے کتاب دوستی بہت ضروری ہے ۔ اساتذہ کرام کو اس ضمن میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ کتاب زندگی کی رفیق ہے ۔ کتابیں بولتی ہیں ۔ کتابیں ماضی ، حال اور مستقبل کی آئینہ دار ہیں ۔ کھیلوں کے میدان اور لائبریریاں آباد کر کے ہم تعلیمی مقاصد حاصل کر سکتے ہیں ۔ دانش مندی کی راہ کتابوں سے ہموار ہو تی ہے ۔ سمیرا اور سائرہ کو اعلیٰ کارگزاری پر انعامات سے نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :