وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تیسرے مرحلے میں آئندہ مالی سال کے دوران 50 ہزار پڑھے بے روزگار نوجوانوں کو بہتر روزگار کے لئے کورسز کروائے جائیں گے

اتوار 29 اپریل 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کے تیسرے مرحلے میں آئندہ مالی سال کے دوران 50 ہزار پڑھے بے روزگار نوجوانوں کو بہتر روزگار کے لئے کورسز کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت ان پڑھے لکھے نوجوانوں کو 100 مختلف ضروری ٹریڈز یا کورسز کرائے جائیں گے جبکہ اس دوران انہیں ماہانہ 15 ہزار روپے مشاہرہ بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پرائم منسٹر یوتھ سکلڈ ڈویلپمنٹ کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو ملک بھر میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ووکیشنل سکول، ملک بھر میں چار سو ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :