اسلام آباد میں 5 کروڑ 87 لاکھ روپے کی لاگت سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کا قیام عمل میں لائے گی

اتوار اپریل 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی حکومت دارالحکومت اسلام آباد میں 5 کروڑ 87 لاکھ روپے کی لاگت سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کا قیام عمل میں لائے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران اسلام آباد میں یہ منصو بہ شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ 3 کروڑ 55 لاکھ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :