Live Updates

پی ٹی آئی لاہور کا شو بری طرح پھلاپ،لاہوریوں نے ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو یکسر مسترد کردیا ہے‘لیگی رہنما

نعروں،انتشار کی سیاست اورجھوٹے داعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی‘پرویز ملک ،عمران نذیر کرنل مبشرکا پی ٹی آئی کے جلسے پر تبصرہ

اتوار 29 اپریل 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر لارڈ میئر کرنل مبشر جاوید، سید توصیف شاہ،سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف عامر خان سمیت دیگر نے پی ٹی آئی لاہور کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لاہور کا شو بری طرح پھلاپ،پورے پاکستان سے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے باوجود لاہوریوں نے نیازیوں اور یہودیوں کے ایجنٹوں کو آئینہ دکھا دیا، لاہوریوں نے ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو یکسر مسترد کردیا ہے، تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ترقی کے سفر کو تنزلی کا سفر بنانے کی کوشش کی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کیساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے دھرنوں،نعروں،انتشار کی سیاست اورجھوٹے داعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی، دیگرارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،غزالی سلیم بٹ،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،میاں طارق،چوہدری جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبر نے بھی پی ٹی آئی لاہور کے جلسے کو ناکام قراردیے دیا انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں پر بھی اسی طرح آئین وقانون کی پاسداری کا قانون لاگو ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے کوئی کرپشن یا مالی بد عنوالی میں ملوث نہیں بلکہ عمران خان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات