جمشید اقبال چیمہ 300گاڑیوں کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے مینار پاکستان پہنچے

اتوار اپریل 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر و این اے 136سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اپنے حلقہ سے 300گاڑیوں کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے مینار پاکستان پہنچے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمشید اقبال چیمہ نے خود حلقے میں موجود رہ کر کارکنوں کو جمع کیا اور بعد ازاںکارکنوں کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ جمشید چیمہ کی قیادت میں کارکن گاڑیوں میں سوار ہو کر ٹھوکر نیاز بیگ سے روانہ ہوئے کینال روڈ سے ہوتے ہوئے مینار پاکستان پہنچے ۔جمشید اقبال چیمہ سمیت تمام شرکاء سارے راستے اپنی قیادت کے حق میں نعر ے لگاتے رہے ۔