پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ

اتوار اپریل 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے بتایا کہ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق چین کے ایک کمرشل بینک سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کردئیے گئے ہیں جو پیر کو پاکستان کے اکائونٹ میں ظاہر ہوجائیں گے۔رقم کی اس منتقلی سے روپے پر دباؤ میں بھی کمی آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر کی رقم چین کے سی بی سی بینک سے آئی ہے جو (آج) پیر کو پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گی ۔