امتحانی مراکز میں سٹاف کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،سمیع اللہ

اتوار 29 اپریل 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع الله نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں سٹاف کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی یہ با ت انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول سیکنڈری سکول توغ بالا کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی ہال پر چھاپے کے دوران عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کوبھی نقل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ ذہین طلباء کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ نقل نے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے نقل کا خاتمہ اس وقت ممکن ہوگا جب اساتذہ اس کو جہاد سمجھ کر ہمارا ساتھ دیں انہوں نے مذید کہا کہ امتحانات میں نقل کو ترویج دینے والے بلا امتیاز قومی مجرم ہیں اور اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔انہوں نے امتحانی ہال میں بھاری مقدار میں نقل کا مواد پکڑا اور کہا کہ متعلقہ امتحانی ہال کے سپرڈنڈینٹ اور انوجیلیٹرکی خراب کارکردگی کی متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :