پشاورکرکٹ لیگ، خیبر ازمری اور مہمند ستوری نے پلے آف رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 29 اپریل 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ پشاور اور یوتھ گلیمز آرگنائزیشن کے زیراہتمام ڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ سیزن ٹو میں خیبر ازمری نے بالا حصار بریالی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ مہمند ستوری نے گھنٹہ گھر زلمی کو 33 رنز سے شکست دیکر پلے آف رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ارباب نیاز سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بالا حصار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 165 رنز بنائے بالا حصار کی جانب سے سعید آفریدی نی47 رنز بنائے جبکہ آزمری کی طرف سے اشرف نے تین وکٹیں حاصل کی جواب میںخیبرازمری نے مقررہ ہدف 18 ویں اوور مین پورا کیا آزمری کی جانب سے سمیع آفریدی نے سو رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے سمیع آفریدی کو مین آف دی میچ کاایوارڈ دیاگیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں مہمند ستوری نے گھنٹہ گھر زلمی کو 33 رنز سے شکست دیدی ، مہمند ستوری نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 169 رنز بنائے نیشنل کرکٹر افتخار احمد نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے ، جبکہ گھنٹہ گھر کی طرف سے عمر اسلام نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں گھنٹہ گھر کی ٹیم 137 رنز بناسکی ، گھنٹہ گھر کی جانب سے حسن نے 44 ، رنز بنائے جبکہ عامر نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔ اس طرح مہمند ستوری اور خیبر ازمری کی ٹیموں نے پلے آف میں جگہ بنالی۔

متعلقہ عنوان :