پاک چائنہ نمائشی فٹبال میچ ،ڈی جی سپورٹس فٹبال ٹیم نے پانچ تین سے کامیابی حاصل کی

اتوار 29 اپریل 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختون خوا کی فٹ بال ٹیم نے دوستانہ نمائشی میچ میں مہمان عوامی جمہوریہ چین کے سفارت کاروں پر مشتمل ٹیم کو تین کے مقابلے میں پانچ گول دے ہرا دیا۔میچ کی خاص بات دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا جذبہ تھا جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور پاک چین دوستی کا پرچار کرنا تھا۔

چین کے سفیر یاؤ جنگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنکہ رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی، ڈائریکٹڑ جنرل سپورٹس خیبر پختون خوا جنید خان، صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ، برن ہال کالب کے پرنسپل بریگیڈیئر واجد قیوم، ڈی پی او ایبٹ آباد، اشفاق انور، سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چائنیز ، مختلف سکولوں کے طلباء اور لوگوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

ٹوررزم کارپوریشن خیبرپختونکوا کے تعاون سے منعقدہ میچ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا ور خیبر پختوں کوا ٹیم کے کپتان اعجاز احمس سمیت دیگر فارورڈز نے یکے بع ددیگرے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے جبکہ چینی دفاعی کھلاڑی یہ حملے روکنے میں ناکام رہے۔ کھیل کے دسویں منٹ میں کپتان اعجاز احمد نے پہلا گول سکور کر دیا۔ فارورڈ حمزہ نے پندرہویں منٹ میں دوسرا گول کر کے سکور دو صفر کر دیا۔

اس دوران شیر خان کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا جس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے بیسویں منٹ میں تیسرا گول کر کے برتری تین گول کر دی۔پہلے ہاف کے اختتام سے ایک منٹ قبل چین کی جانب سے شن وان جن نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول سکور کر دیا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، تاہم خیبر پختون خوا ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔

کپتان ملک اعجاز نے تیسرے منٹ میں انفرادر دوسرا اور مجموعی چوتھا گول سکور کر دیا اس دوران چین کی جانب سے دسویں منٹ میں سن وان جنگ اور اکتیسویں منٹ میں وانگ جن سن نے تیسرا گول سکور کیا تاہم کھیل کے اختتام سے چند لمحے قبلملک عبداللہ نے اپنی ٹیم کے لئے پانچواں گول کر کے سکور پانچ۔تین کر دیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔ اس موقع پر چین کے سفیر یاؤ جنگ نے خیبر پختون خوا جبکہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے پی جنید خان، رکن قومی اسمبلی نگہت اورکزئی اور صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ نے چینی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب میں چینی سفیر نے یقین دلایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور کھیلوں کے ناتے دوستی کے رشتے مزید مضبوط کئے جائیں گے ۔انہوں نے ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے منتظمین کو صوبے کی تاریخ میں پہلی بار چینی سفارت کاروں کو میچ میں مدعو کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ مستقبل میں خیبر پختون خوا میں کھیلوں کی ترقی و فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

ممتاز سپورٹس جرنلسٹ اور ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک نے تقریب سے خطاب میں میچ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی سفارت کاروں کی ٹیم جلد پشاور میں بھی ایک نمائنشی میچ کھیلے گی جبکہ انہوں نے چینی ٹیموں کو بھی دورہ خیبر پختون خوا کی دعوت دی اور کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے ملک کے دوروں سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا بین الاقوامی تجربہ حاصل ہو گا۔