پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کر آنے والے بھارتی شہری کو واپس بھجوا دیا

اتوار 29 اپریل 2018 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کر آنے والے بھارتی شہری کو واپس بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق 23سالہ دلوندر سنگھ نے 6مارچ 2017کو قصور کے قریب سرحد کو عبور کیا تھا،پنجاب رینجرز نے واہگہ پر قانونی عمل کے بعد اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا۔دلوندر سنگھ نے وطن واپس بھجوانے پر سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے پاکستان میں قیام کے دوران اچھی میزبانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔