پیپلزپارٹی کےجلسےمیں امجد صابری کی والدہ اوربھائی بھی پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 اپریل 2018 18:43

پیپلزپارٹی کےجلسےمیں امجد صابری کی والدہ اوربھائی بھی پہنچ گئے
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل 2018ء) : پیپلزپارٹی کے عوامی جلسے میں معروف قوال امجد صابری کی والدہ اور بھائی بھی پہنچ گئے،جبکہ آصفہ زرداری نے بلاول بھٹو کوامام ضامن باندھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی آج کراچی میں لیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔جلسے سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کریں گے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے جلسے میں معروف قوال امجد صابری کی والدہ اور بھائی بھی شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔ امجد صابری کی والدہ اور بھائی جلسے میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔