ایف پی سی سی آئی کا وفد گوانگ ژو میںپاکستانی قونصل جنرل سے ملاقات کرے گا

اتوار 29 اپریل 2018 18:50

لاہور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ایف پی سی سی آئی کا وفد گوانگ ژومیںپاکستانی قونصل جنرل سے ملاقات کرے گا۔ وفد کے اعزاز میںقونصلیٹ کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی جائے گی ۔چین پاکستان کا بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے دونوں ممالک میں متوازن تجارتی حجم کی اشد ضرورت ہے،پاکستان کی چین سے امپورٹ بڑھتی جار ہی ہے اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہے۔

سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور جلد ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری ختم ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے چائنہ میں پاکستانی کاروباری برادری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ چیمبرز آف کامرس اور دیگر بزنس ایسوسی ایشن کے سربراہان سے ملاقات کے موقع پر امپورٹ سے متعلق پاکستانی کاروباری برادری کی شکایات کو بھی زیر بحث لائیںگے اور اس کے حل کے لئے تجاویز پیش کی جائیںگی۔

دو نوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ایف پی سی سی آئی کاوفودٹریڈ چیمبرز ،بزنس ایسوسی ایشن اور دیگر بزنس اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ون روڈ ون بیلٹ میں پاکستان اہم پارٹنر ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی کاروباری برادری کوایف پی سی سی آئی اور ٹریڈ باڈیز کی سفارش پر فوری چین کا ویزا مل جانا چاہیے۔

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن، بھائی چارہ اور تجارت بہت وسیع ہے ۔ سی پیک جیسا میگا پراجیکٹ جس کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کو بہت سی مصنوعا ت ایکسپورٹ کرتا ہے جن میں چمڑا، چمڑے کی مصنو عات، خام اون،سوتی کپڑا، کپڑے کی دیگرمصنوعات ، چینی، مچھلی،راب، خام کرومیم کے علاوہ پٹرولیم اور پٹرولیم کی مصنوعات شامل ہیںاور پاکستان چین سے کافی چیزیں امپورٹ بھی کرتا ہے جن میں صنعتوں کی مشینری ، پارٹس، کیمیکلز ، بجلی کی مصنوعات،فارماسوٹیکل پروڈکٹس، رنگ ، ربر، لوہا، سٹیل، خام روئی اور پلاسٹک پروڈکٹس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :