چین پاکستان کا بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے دونوں ممالک میں متوازن تجارتی حجم کی اشد ضرورت ہے،چوہدری عرفان یوسف

اتوار اپریل 18:50

․ لاہور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ایف پی سی سی آئی کا وفد گوانگ ژو میںپاکستانی قونصل جنرل سے ملاقات کرے گا۔ وفد کے اعزاز میںقونصلیٹ کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی جائے گی ۔۔چین پاکستان کا بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے دونوں ممالک میں متوازن تجارتی حجم کی اشد ضرورت ہے،،سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا اور جلد ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے چائنہ میں پاکستانی کاروباری برادری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ چیمبرز آف کامرس اور دیگر بزنس ایسوسی ایشن کے سربراہان سے ملاقات کے موقع پر امپورٹ سے متعلق پاکستانی کاروباری برادری کی شکایات کو بھی زیر بحث لائیںگے اور اس کے حل کے لئے تجاویز پیش کی جائیںگی۔

متعلقہ عنوان :