Live Updates

آج اپنی سیاسی زندگی کااہم ترین خطاب کروں گا،عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 اپریل 2018 18:59

آج اپنی سیاسی زندگی کااہم ترین خطاب کروں گا،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج شام اپنی سیاسی زندگی کااہم ترین خطاب کروں گا،آج ملکر طے کریں گے کہ پاکستان کامستقبل کیا ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے مینار پاکستان کے سائے تلے میدان سجا لیا ہے۔ ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے جوک درجوک پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے میں پارٹی رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے رہنماء بھی شریک ہوں گے۔دوسری جانب جلسے میں شریک کارکنان کا جوش وخروش عروج پرہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج شام اپنی سیاسی زندگی کااہم ترین خطاب کروں گا۔آج ملکر طے کریں گے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے میں الیکشن مہم کا آغاز اور 10نکاتی پارٹی منشور کا اعلان کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات