امن جرگہ ملاکنڈکے زیراہتمام بٹ خیلہ میں پاکستان زندہ باد ریلی کاا نعقاد

اتوار اپریل 19:10

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) امن جرگہ ملاکنڈکے زیراہتمام بٹ خیلہ میں پاکستان زندہ باد ریلی کاا نعقاد کیاگیا۔ شرکا ء نے اس موقع پربینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امن بھائی چارے اتحاد اور یکجہتی سمیت ملکی وقومی استحکام کے بارے میں نعرے اور پیغامات درج تھے ریلی کی قیادت جر گے کے ڈویژنل صدر ارشد علی خان جنرل سیکر ٹری صاحبزادہ پیر محمد وقاص خان نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء ظفر پارک سے روانہ ہوئے جبکہ پرانے بس اڈے میں ریلی کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے پیپلز پارٹی کے مسلم خان رکشہ یو نین کے اصغر خان ناظم نیبر ہوڈ کونسل گلفور رحمن اور ارشد علی خان اور پیر وقاص خان نے کہا ہے کہ ملک وقوم کے تحفظ اور علاقے میں قیام امن کے ہیرو پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت ترقی وخوشحالی کی مقدس جدوجہد میں ملاکنڈ کا بچہ بچہ ان کا ہراول دستہ ہے۔ انھوں نے پوری قوم کو ان مقاصد کیلئے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنا ہر شہری کا مذہبی قومی اور اخلاقی فرض ہے جبکہ آخر میں ملک وقوم کی ترقی و سلامتی کیلئے بھی دعا کی گئی ۔