لنڈیکوتل،خیبر گرین اور توحید کلب ڈسٹرکٹ انٹر کلب خیبر ایجنسی 2018 کے فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 29 اپریل 2018 19:10

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) خیبر گرین اور توحید کلب نے ڈسٹرکٹ انٹر کلب خیبر ایجنسی 2018 کے فائنل میں پہنچ گئے جمرود میں جاری ڈسٹرکٹ انٹر کلب خیبر ایجنسی 2018 کا فائنل خیبر گرین اور توحید کلب کے مابین جمرود سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پہلے سمی فائنل میں توحید کلب نے سور کس کلب کو چار وکٹ سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے سمی فائنل میں خیبر گرین کلب نے الیون سٹار کو دو وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میچ خیبر گرین کلب اور توحید کلب کے درمیان کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :