صوبے کے وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر ر ہے ہیں ،محمودخان

اتوار اپریل 19:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل محمود خان نے کہا ہے کہ2013ء سے پہلے دہشت گردی ، بھتہ خوری ، اغواء کاری سمیت تعلیم ، صحت ، پولیس اور دیگر ادارے تباہ حال تھے اگر قوم اپنے بچوں کے مستقبل کو درخشاں دیکھنا چاہتی ہے تو ایماندار اور مخلص قیادت کو آگے لانے میں سنجیدہ ہو جائے یہی واحد راستہ ہے جو ہمیں ترقیافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کر سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لالکومٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہا کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ، اپنی ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ اپنے حلقہ نیابت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جن میںزیادہ تر مکمل ہو چکے ہیں اور بعض پرتعمیراتی کام تیز ی سے جاری ہے جن میں سخرے ٹو گبین جبہ روڈ 70کروڑ روپے اور لالکو پل دس ملین روپے کی لاگت سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ماضی کے 70سالوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے ہمارے دور اقتدار میں ہوئے ، ہم صوبے کے وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر ر ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :