یوایس ایڈاور اباسین یونیورسٹی کے تعاون سے یوتھ ایمپلائمنٹ فیئر کا انعقاد

اتوار 29 اپریل 2018 19:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) یوایس ایڈاور اباسین یونیورسٹی کے تعاون سے پشاور میں یوتھ ایمپلائمنٹ فیئر کا انعقادکیاگیا‘ گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے میلے کا افتتاح کیا‘ انہوں نے میلے میں مختلف کاروباری اداروں کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ پیشہ ورانہ ایپرنٹس شپ نوجوانوں کو ملازمتیں تلاش کرنے اورکمپنیوں تک رسائی کوبہتربنائیگا‘ صنعتی اداروں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ یہ کل کی تنصیب میں بہترین سرمایہ کاری ہے‘ اور یہی وجہ ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ یوایس ایڈکے تعاون سے یہ میلہ صحیح سمت میں ایک منظم قدم ہے‘تقریب میں 50سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی اداروں نے حصہ لیا‘ 60سے زائد طالب علموں کو ان قومی اور بین الاقوامی اداروں اور کیمپوں سے انٹرنشپ اور ملازمت ملی‘ یوایس ایڈسپورٹ سکل یوتھ پروجیکٹ‘ یوایس ایڈسیکوسسٹم ‘ورلڈ لرننگ اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے نوجوانوں کو ملازمت کی بہترین صلاحیتیں مہیاکریگا تاکہ ان کو مستحکم ملازمتیں فراہم ہوسکیں۔