اردو ادب کا گلدستہ اس کاوش کی قبولیت کی دلیل ہے،ڈاکٹر غزالہ صدیقی

والدین اس وقت خوشی سے حیران رہ گئے جب انھیں وہ کتابیں پیش کی گئیں جو ان کے بچوں نے خود تحریر کی

اتوار 29 اپریل 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) جینیریشنز اسکول نارتھ کیمپس میں ’’گلدستہ ادب‘‘ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں جماعت اوّل کے ننھے منّے طلبا و طالبات کی خوبصورت پرفارمنس نے حاضرین نے محفل کے دل لوٹ لیے۔تقریب میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بچوں نے اردو،انگریزی اور عربی زبان میں مختلف خاکے، ٹیبلو،نشید اور نظمیں اپنے معصومانہ انداز میں پیش کرکے والدین سے خوب داد وصول کی۔

تقریب کے بعد،والدین اس وقت خوشی سے حیران رہ گئے جب انھیں وہ کتابیں پیش کی گئیں جو ان کے بچوں نے خود تحریر کی تھیں۔ اس موقع پر جنریشنز اسکول کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اردو ادب کا گلدستہ اس کاوش کی قبولیت کی دلیل ہے ،اردو زبان میں طلبہ کی دلچپسی میں اضافہ اس سلسلے میں تیاری میں ہدف کی حیثت رکھتا تھا اور الحمداللہ یہ ہدف حاصل ہوا،انسانی کاوشیوں میں بہترین کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ، اساتذہ کی تجاویز اور مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ،نیز طلبہ کو پیش آنے والی مشکلات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گلدستے کی تنظیم نو کی گئی ہے دریں اثناء والدین نے تقریب کے منظم انعقاد پر اساتذہ اور اسکول کی کوششوں کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

یہ خوبصورت اور دلکش تقریب وقتِ مقررہ پر اپنے اختتام پر پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :