الیکشن 2018پاکستان عوامی تحریک نظام بدلو منشور کے تحت حصہ لے گی، مشتاق صدیقی

عوامی تحریک کی منزل اقتدار نہیں کرپٹ نظام کی تبدیلی اور بیداری شعور ہے ۔رائو کامران محمود

اتوار 29 اپریل 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق صدیقی،جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود،آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی،عطاء الرحمان ہاشمی اور الیاس مغل نے ضلع ملیر کا دورہ کیا اور شیر پائو کالونی میں پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق صدیقی نے اعلان کیا پاکستان عوامی تحریک الیکشن 2018نظام بدلو منشور کے تحت حصہ لے گی ۔

انھوں نے کہا نظام بدلے گا تب پاکستان بدلے گا کرپٹ لوٹے تبدیلی نہیں لا سکتے۔کرپٹ لوٹوں نے ملکر تبدیلی لانی ہوتی تو ستر سال سے ملک کا حال یہ نہ ہوتا۔انھوں نے کہا احتساب،اصلاحات اور پھر انتخابات سے تبدیلی ممکن ہے ورنہ قوم کی امنگوں کا قتل ہو گا۔قوم رنگ برنگے نعروں سے تنگ آچکے ہیں عوام کو نعروں سے دلچسپی نہیں بلکہ بنیادی مسائل کا حل چاہیے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا عوامی تحریک کی منزل اقتدار نہیں کرپٹ نظام کی تبدیلی اور بیداری شعور ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا قوم پر احسان ہے آئین کو قوم کو شعور دیا آج جتنے لوگ نا اہل ہو رہے ہیں یہ اسی بیداری شعور کا ثمر ہے جس کیلئے 2012سے اب تک ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کراچی میں مینڈیٹ کے دعویداروں نے خوف ،ظلم ،زیادتی ،قتل و غارت کے سوا کچھ نہیں دیا بلکہ اہلیان کراچی کا استحصال کیا ہے ۔اس وقت اہلیان کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔نا قص سوریج سسٹم ،پانی کی چوری ،کچرے کے انبار اہلیان کراچی کیلئے میئر کراچی کا تحفہ ہے ۔قوم اہل لوگوں کو آگئے لائے ۔