ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شب برأت کل نہایت عقیدت واحترام اور پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی
صلوٰة التسبیح کی نماز، بعد نماز مغرب 6 خصوصی نوافل کی ادائیگی ، قبرستان کی حاضری اور دیگر محافل شب برأت منعقد کی جائیں گی سندھ پولیس نے شب برأت کے موقع پر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے سخت سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا
اتوار 29 اپریل 2018 19:10
(جاری ہے)
لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
شہر بھر کی مساجد میں بعد نماز مغرب 6 خصوصی نوافل بھی ادا کئے جائیں گے۔ جماعت اہلسنت کے تحت بعد نماز عشاء عبادات الٰہی، توبہ واستغفار، شب بیداری، مساجد میں علمائے کرام شب برأت کے فضائل بیان کریں گے۔ مساجد میں صلوٰة التسبیح، محافل ذکر ونعت، درود شریف اور خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے۔ اسلامی کلینڈر کے مطابق شعبان کی 15 ویں شب کو لیلة البرات قرار دیا جاتا ہے۔ اس رات کو مغفرت اور رحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔ اس روز اللہ تعالیٰ سال بھر کے تمام دنیاوی امور کا فیصلہ کرتے ہیں جن میں پیدائش واموات بھی شامل ہیں۔ مسلمان شب بھر خصوصی دعائیں کرکے اپنے لیے بخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔ اس موقع پر محافل شب برأت میں علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز اپنے خطبات میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اور نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ شب برأت کے سلسلے میں شہر بھر میں مختلف مساجد کو برقی قمقوں سے سجادیا گیا۔ شب برأت کی آمد سے قبل ہی شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور قبرستانوں کے باہر اور تین ہٹی پر اسٹالز پر گلاب کے پھول اسٹاک کرلیے گئے ہیں۔ شب برأت پر نذر ونیاز کا بھی بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ گھروں میں سوجی، چنے اور دالوں کے حلوے سمیت دیگر پکوان بھی تیار کئے جاتے ہیں۔ ممتاز علمائے کرام نے شب برأت کی آمد پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شب برأت اللہ سے رحمت کی طلب اور اپنے گناہوں سے توبہ ومعافی کا درس دیتی ہے۔ اس رات پٹاخے پھوڑنا اور آتش بازی وغیرہ کرنا ہندو مذہب کی آمیزش ہے جو غیر شرعی ہے۔ یہ فعل مریضوں اور بیماروں کے لئے شدید تکلیف کا باعث بنتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.