شب برأت کے موقع پر مرحومین کی قبور پر جاکر فاتحہ خوانی، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کریں، علماء اہلسنت

اتوار اپریل 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) علماء اہلسنت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شب برأت کے موقع پر مرحومین کی قبور پر جاکر فاتحہ خوانی، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کریں، آتش بازی اسراف اور حرام فعل ہے۔ جما عت اہلسنّت پا کستان کر اچی کے علامہ شاہ عبد الحق قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی، مولانا خلیل الرحمن چشتی،صوفی محمد حسین لاکھانی ،مولانا محمد نا صر خا ن ،عبد الحفیظ معارفی ،مو لانا کامران قادری ،مولانا الطاف قادری ، مولانا عامر اخلاق شامی نے مشتر کہ بیان میں کہا کہ شعبا ن المعظم کی پند رہو یں شب کی بے شما ر فضیلت، بر کت اور اہمیت ہے۔

اس رات اللہ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں اس لئے اس شب کو شب برأت کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نبی کر یم ﷺ کی تعلیما ت کے مطا بق عبا دت الہی میں مشغو ل ہو کر ہی اللہ کی رحمت کو حاصل کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شب برأت کو اپنے مرحومین کی قبور پر جاکر فاتحہ خوانی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ آتش بازی اسراف اور حرام فعل ہے۔ شب برات میں اللہ کو راضی کر نے والے عمل عبادات،استغفار ،دعائوں کے بجائے خرافات،آتش بازی، بم پٹا خوں میں سرمایہ ضائع کرنا اپنی بربادی کو دعوت دینا ہے، ہمیں چاہئے ایسے لغو اور حرام کاموں سے خود بھی بچیں اور بچوں کو بھی سخت تنبیہ کریں۔