پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا جائے، صدر کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی

اتوار اپریل 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا جائے۔ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو رد کیا جائے۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں انتہائی کم ہیں۔ اس کے باوجود ہمارے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرکے فروخت کیا جارہا ہے۔ اشرف بنگلوری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے براہ راست مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ عوام کی آمدنی کم ہے۔ اس کے باوجود عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار حکومت نے کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :