شب برأت کے موقع پر سیکورٹی کے جملہ اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے،آئی جی سندھ

اتوار 29 اپریل 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شب برأت کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک کے تمام تر اقدامات کو ہر سطح پرغیرمعمولی بنایا جائے علاوہ ازیں پٹاخوں وغیرہ کی خرید وفروخت یا استعمال کے انسداد کے حوالے سے جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ صوبائی سطح پر مرکزی قبرستانوں،مزارات، درگاہوں کے روٹس پر ممکنہ تجاوزات کو ختم کیا جائے ۔

جبکہ تھانہ جات کی سطح پر سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو ممکن بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بلاتعطل روانی،گاڑیوں کی پارکنگ اور پارکنگ لائٹس کی نگرانی کو مشترکہ حکمت عملی سے انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اس خصوصی شب کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ محافل اور عبادات کے موقع پر منتظمین کے تعاون سے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ڈپلائمنٹ نمایاں مقامات پر رکھنے ،پیٹرولنگ،پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ،ریکی،نگرانی اورایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کو تھانوں کے لحاظ سے مؤثربنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ شب برأت خصوصی سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ اور نگرانی کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ متعلقہ وائرلیس کنٹرول پر لازمی نوٹ کرائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز، سیکشن افسران ٹریفک شب برأت کے مجموعی سیکیورٹی اور ٹریفک اقدامات کو اپنی اپنی سپرویژن میں یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :