سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیرِ انتظام شبِ برأت کے سلسلے میںضلع ملیر، شرقی ، جنوبی اور غربی کے قبرستانوں و مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کا کام مکمل

شہریوں کو صاف ستھرے اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں،منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طحہٰ فاروقی

اتوار 29 اپریل 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی کی ہدایت پر شب برأت کے سلسلے میں ضلع ملیر، شرقی ، جنوبی اور غربی کے قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ سینیٹری ورکرز پر مشتمل ٹیمیں بروقت صفائی ستھرائی کے لئے موقع پر موجود رہیں گی۔

دیگر تفصیلات میں ایم ڈی کی ہدایت پر فرنٹ اینڈ کلیکشن کنٹریکٹرز(چائنیز)کو صفائی ستھرائی کے انتظامات معمول سے زیادہ بہتر بنانے اور اضافی فورس اور مشینری کے ذریعے کچرا اٹھانے اور صفائی کا کام انجام دینے کی ہدایت کی گئی تھی اس سلسلے میں سینئر ڈائریکٹر و فوکل پرسن ضلع ملیر اور غربی محمد راشد، جبکہ ڈائریکٹر فرنٹ اینڈ کلیکشن ضلع شرقی اور جنوبی غلام عباس منگریو کی نگرانی میں تمام ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چئیرمین بلدیہ شرقی نے ڈائریکٹر آپریشن سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ غلام عباس منگریواوردیگر افسران کے ہمراہ عیسی نگری قبرستان اورگلشن ذون اور جمشید ذون کے قبرستانوں کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق چاروں ضلعوں میں ٹوٹل58 قبرستان ہیںجن میں صفائی ستھرائی اور چونے کا چھڑکاؤتکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

ایم ڈی طحہٰ احمد فاروقی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مذہبی دن کے موقع پر زائرین کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور تمام عملے کوشب برأت کی رات میںالرٹ رکھیں۔ گھر گھر سے کچرا اٹھانے اور جی ٹی ایس کو بروقت صاف کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرے اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :